یوسف رضا گیلانی عید الفطر کے بعد اپنی نااہلی چیلنج کرنے پر قانونی مشاورت کرینگے‘ذرائع

جمعہ 25 جولائی 2014 18:56

یوسف رضا گیلانی عید الفطر کے بعد اپنی نااہلی چیلنج کرنے پر قانونی مشاورت ..

لاہور( پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی عید الفطر کے بعد اپنی نااہلی چیلنج کرنے پر قانونی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سے رشتہ داری کے باعث اپنی نا اہلی کو چیلنج نہیں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب انکی ریٹائرمنٹ کے بعد یوسف رضا گیلانی نے اپنی نا اہلی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ عید الفطر کے بعد اپنی نا اہلی چیلنج کرنے بارے قانونی مشاورت کریں گے ۔

یاد رہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :