رانا ثنااللہ ،ڈاکٹر توقیر شاہ عدالتی ٹربیونل میں پیش ، وزیر اعلیٰ کی طرف سے بیان حلفی جمع کرانے کیلئے ایک روز کی مہلت کی استدعا منظور،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سابق آئی جی پنجاب کے تبادلے کی وجوہات کی رپورٹ ٹربیونل میں پیش کر دی گئی، آخری نوٹس کے باوجود منہاج القرآن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ٹربیونل میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہ ہوا ،ٹربیونل میں دائر درخواستوں پر کل فیصلہ کر لیا جائیگا ،ٹربیونل کی کارروائی کل ہفتہ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی،ٹریبونل کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست میں درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
جمعہ 25 جولائی 2014 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے عدالتی ٹربیونل میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور وزیر اعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ پیش ہوئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بیان حلفی جمع کرانے کے لئے کل ( ہفتہ ) تک کیلئے مہلت کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سابق آئی جی پنجاب کے تبادلے کی وجوہات کی رپورٹ ٹربیونل میں پیش کر دی گئی ، آخری نوٹس کے باوجود منہاج القرآن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ٹربیونل میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہ ہوا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل جوڈیشل ٹربیونل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے 18ویں روز کارروائی کا آغاز کیا تو سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ، وزیر علیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ ، ایڈیشنل آئی جی رائے محمد الطاف ، آئی پی او شیخوپورہ ریجن ، ڈی آئی جی ابو بکر خدابخش ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد حنیف کھٹانہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن ، ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ ، سابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رضوان قادر سمیت دیگر ایس ایچ اوز ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.