جرمنی نے امریکہ سے جاسوسی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 11:59

جرمنی نے امریکہ سے جاسوسی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) جرمنی نے اپنے ملک اور رہنماؤں کی حد سے بڑھتی ہوئی امریکی جاسوسی کے نتیجہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے جرمنی امریکہ کو دوست ملک سمجھ کر اس کی خفیہ ایجنسیوں کی حرکتوں پر نظر نہیں رکھتا تھا لیکن جرمن سربراہ ا مرکل کی فون کالز کی جاسوسی اور جرمنی سے دو امریکی جاسوس پکڑے جانے کے بعد جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ پر اسی طرح نظر رکھی جائے گی جیسا کہ روس اور چین پر رکھی جاتی ہے۔

جرمن حکومت نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ جرمنی میں واقع اپنے سفارتخانوں کو جاسوسی مراکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور خصوصاً ان عمارات کی چھتوں پر ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو جرمن رہنماؤں کی فون کالز کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ امریکی ایجنسیوں پر نظر رکھنے کے فیصلے سے جرمنی نے امریہ پر بداعتمادی کا واضح اعلان کردیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ جرمنی امریکہ کے اندر جاسوس کارروائیاں کرے گا یا نہیں

متعلقہ عنوان :