عمران خان بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
ہفتہ 26 جولائی 2014 12:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے نام اپنے خط میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی کے حوالے سےآواز اٹھائی ہے۔ عمران خان کی جانب سے بان کی مون کو لکھے گئےخط کا متن کچھ یوں ہے۔
میں پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے چیئر مین کی حیثیت سے پاکستان کے عوام کی جانب سے آپ کو یہ خط تحریرکررہا ہوں، جو اقوام متحدہ کی جانب سے امن کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی تائید میں ہمیشہ آگے آگے رہی ہے۔
ہم اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غزہ کے فلسطینیوں کے استحصال پر صدمے سے دوچار ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اس ضمن میں ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔
(جاری ہے)
غزہ میں مرنے والے فلسطیبنیوں کی تعداد 800 سے زائد ہو چکی ہے اور اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یہ اُس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ریاست کی جانب سے دوسری ریاست اور اُس کے عوام کے خلاف جارحیت کو روکے۔
عمران خان
نے مزید لکھا ہے کہ ’یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکیں اور بحیثیت اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کو نبھائیں'۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.