Live Updates

بدترین لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کیا ہے‘سکندر شاہ

ہفتہ 26 جولائی 2014 12:22

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ آخری عشرے میں بدترین لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کیا ہے جمعتہ الوداع پر 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ٹنڈوالہیار ضلع کے عوام کی عبادات متاثر ہوئی ہیں اسلامی ملک میں یہ طرز عمل کسی بھی صورت پسندیدہ نہیں ہے وفاقی وزیر بجلی کی طرف سے معافی مانگنا کافی نہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کی جائے عید الفطر پر لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو عید کے بعد ضلع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت ہر قسم کا احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت شرماگئی ہے اقوام متحدہ ،عرب لیگ اوراو آئی سی اپنی حیثیت منوانے میں ناکام ہو گئیں ہیں امت مسلمہ ایک جان ہوجائے مسلم ممالک کے سربراہان بے بسی کی تصویر بنے ہیں قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہو کر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے غزہ میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اس سال عید سادگی سے منائیں گے خیرپور سندھ میں ایس ایس پی عثمان غنی کا رویہ جانبدارانہ ہے ان کے اس روئیے سے پورا سندھ فرقہ واریت کی لپیٹ میں آسکتا ہے انہیں فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے ملک میں قیام امن کے لیے غیر مشروط طور پرحکومت سے ہمیشہ تعاون کیا ہے لیکن اس تعاون کی پاداش میں ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے اعلیٰ حکام اور قومی سلامتی کے ادارے اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیں موقع پر مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :