دوران میچ الجھنے پر شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ پر جرمانے عائد

ہفتہ 26 جولائی 2014 17:17

دوران میچ الجھنے پر شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ پر جرمانے عائد

برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں دوران میچ الجھنے پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ویسٹ انڈین بولر ٹینو بیسٹ پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

بیسٹ پر 2 شقوں کی خلاف ورزیوں پرمیچ فیس کا 50 اور 10 فیصد جرمانہ کیاگیا، شعیب ملک کو اپنی میچ فیس کا نصف حصہ بھرنا پڑے گا، یہ ناخوشگوار واقعہ گذشتہ دنوں سینٹ لوشیا زوکاس اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کے درمیان میچ میں پیش آیا تھا، ٹینو بیسٹ کی گیند پر آگے نکل کر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں شعیب ملک بولڈ ہوگئے، اس پر بولر نے پاکستانی بیٹسمین پر جملے کسے تھے، جس کا شعیب نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا تھا۔