عیدالفطرکے موقع پر لاہورکا سیکیورٹی پلان جاری، شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا

ہفتہ 26 جولائی 2014 17:26

عیدالفطرکے موقع پر لاہورکا سیکیورٹی پلان جاری، شہر بھر میں ہائی الرٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء)ضلعی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر لاہور کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔ لاہور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم مقامات پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 5ٹیمیں 24 گھنٹے موجود رہیں گی جبکہ بازاروں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔

عیدالفطر کی نماز کے لیے شہر کی اہم مساجد میں مخصوص داخلی اور خارجی راستے ہوں گے،نمازیوں کو چیکنگ کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت ہوگی اور نماز کے موقع پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سکیورٹی پلان کے تحت سول ڈیفنس،فائربریگیڈ اور پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔