Live Updates

پاک فوج قومی ادارہ ہے ،ضرب عضب کی وجہ سے اسلام آباد سمیت کئی اہم شہروں میں فوج اور رینجرز تعینات کی گئی ‘ رانا تنویر حسین ،طاہر القادری فساد پھیلانے والے آدمی ہیں ، عمران خان خیبر پختونخوا سے توجہ ہٹانے کیلئے جلسے جلوسوں کا سہارا لے رہے ہیں ،حکومت رکاوٹ پیدا نہیں کریگی ،عمران خان کو اسلام آباد خوش آمدید کہیں گے ،کسی نے لانگ مارچ ،جلسے جلوس کی آڑ میں فسا د کیا تو قانون حرکت میں آئیگا، حکومت بحرانوں پر قابو پانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے عمران خان پانی پھیرنے میں مصروف ہیں ‘ وفاقی وزیر وفاعی پیداوار

ہفتہ 26 جولائی 2014 23:22

پاک فوج قومی ادارہ ہے ،ضرب عضب کی وجہ سے اسلام آباد سمیت کئی اہم شہروں ..

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاک فوج ایک قومی ادارہ ہے ،ضرب عضب کی وجہ سے اسلام آباد سمیت کئی اہم شہروں میں فوج اور رینجرز تعینات کی گئی ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری فساد پھیلانے والے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید سیاسی قد کارٹھ والے آدمی ہیں ، عمران خان کے آزادی مارچ کے سلسلہ میں حکومت نہ رکاوٹ پیدا کرے گی اور نہ کوئی گرفتاری ہو گی ،عمران خان کو اسلام آباد خوش آمدید کہیں گے تا ہم اگر کسی نے لانگ مارچ اور جلسے جلوس کی آڑ میں فسا د کیا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین ، حاجی محمد صدیق ، حاجی کرامت علی ، حاجی نعمت علی مجاہد ، حاجی شہباز ، حاجی محمد نواز اور حاجی سلامت کے ہمراہ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو عالمی سطح پر مانا جا رہا ہے ۔ عمران خان خیبر پختونخواہ نا کام حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے جلسے جلوسوں کا سہارا لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خاں چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر کے بیوقوفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو علم ہے جب کسی حلقہ کا اعلان ہو جائے تو وہاں دوبارہ گنتی اور کوئی بھی الیکشن کے متعلق کام عدالت کر سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی آصف علی زرداری کے ساتھ رابطہ حکومت کے خلاف کوئی گٹھ جوڑ کی بات نہیں ہے ۔

آصف علی زرداری پاکستان کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امریکہ سمیت کسی بھی ملک کا ان سے رابطہ کرنا ان کے سیاسی قد کارٹھ کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سمیت کئی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہے مگر عمران خان ان کوششوں پر پانی پھیرنے میں مصروف ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ضرب عضب کامیاب ہو چکا ہے پاک فوج نے دہشت گردوں سے نا صرف سارے علاقے خالی کروا لےئے ہیں بلکہ دہشت گردوں کا پیچھا بھی کیا جا رہا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باوٴنڈری پر شرارتیں کرنے کی بجائے اپنی دو ارب عوام پر رحم کرے کیونکہ اس کی عوام بھوک اور افلاس کی بد ترین دور سے گزر رہی ہے پاک فوج کی صلاحیتیوں پر امریکہ سمیت پوری دنیا مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو عمران خاں اور اس کے ساتھی قوم کے شدید رد عمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات