ٹنڈو الہ یار، ملک میں 2عیدوں کا منایا جانا افسوسناک ہے اس مسلے کا سنجیدگی سے حل نکالا جائے، سکندر شاہ

پیر 28 جولائی 2014 15:53

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں 2عیدوں کا منایا جانا افسوسناک ہے اس مسلے کا سنجیدگی سے حل نکالا جائے اس طرح پاکستان کا دنیا بھر میں تماشا بنتا ہے عید کی خوشیوں میں آئی ڈی پیز اور غزہ کے مظلوم عوام کو کسی سورت فراموش نہیں کرسکتے آئی ڈی پیز کا قطاروں میں کھڑے ہو کر عید کے لئے امداد وصول کرنا ایک عام آدمی کے عزت نفس پر گہری چوٹ ہے عید الفطر پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان خوش آیند ہے تاہم اس اعلان پر عملدرآمد بھی کرایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت شرماگئی ہے اقوام متحدہ ،عرب لیگ اوراو آئی سی اپنی حیثیت منوانے میں ناکام ہو گئیں ہیں امت مسلمہ ایک جان ہوجائے مسلم ممالک کے سربراہان بے بسی کی تصویر بنے ہیں ایک ہزار سے ذائد بے گناہ فلسطینیوں کا خون عالمی طاقتوں کے سر پر ہے غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے غزہ میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اس سال عید سادگی سے منائیں گے ملک میں قیام امن کے لیے غیر مشروط طور پرحکومت سے ہمیشہ تعاون کیا ہے لیکن اس تعاون کی پاداش میں ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے اعلیٰ حکام اور قومی سلامتی کے ادارے اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیں موقع پر مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے