نواز شریف سخت دباؤ میں ہیں، برطانوی اخبار

جمعہ 1 اگست 2014 13:05

نواز شریف سخت دباؤ میں ہیں، برطانوی اخبار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سخت دباؤمیں ہیں اور ان کی بے بسی بڑھ گئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے2ماہ بعد اسلام آبادمیں فوج کی تعیناتی کا غیرمعمولی فیصلہ نوازحکومت کا تازہ ترین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کمی میں ناکامی اورسعودی عرب کا 10روزہ دورہ نوازشریف کی بے بسی کوتقویت دیتا ہے۔

اس صورتحال کوکئی پاکستانی اس طرح بیان کرتے ہیں کہ نوازشریف اپنے اقتدارکے ایک سال کی گرفت پرنروس ہیں۔تجزیہ نگارحسن عسکری رضو ی نے کہاکہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ اس کی بقاکا انحصارفوج کی حمایت پرہے۔ اس فیصلے کووسیع پیمانے پرحکومت کی مکمل ناکامی کے طورپر دیکھاجائے گاتاہم ایک اوسط درجے کا پاکستانی اس فیصلے کوایک گھبراہٹ کے عمل کے طورپر دیکھتاہے کیونکہ صورتحال بگڑتی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :