ترکی میں ایل پی جی سے بھراٹینکر ہائی وے پر الٹنے سے دھماکہ،26افرادہلاک، مشرقی شہر دیاربکیر میں ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا، دو مسافر کاروں اور متعدد گاڑیوں کوبھی آگ لگ گئی

جمعہ 1 اگست 2014 13:45

ترکی میں ایل پی جی سے بھراٹینکر ہائی وے پر الٹنے سے دھماکہ،26افرادہلاک، ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں مائع پیٹڑولیم گیس (ایل پی جی)سے لدے ٹینکر کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 26افرادہلاک اور70زخمی ہوگئے حادثے کے نتیجے میں دو مسافر کاروں اور متعدد گاڑیوں کوبھی آگ لگ گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکیر کے نزدیک مائع پیٹرولیم گیس سے لدا ہوا ٹینکر ایک ہائی وے پر الٹ گیا اور پھر دھماکے سے پھٹ گیا ،اس الم ناک واقعے میں دس افرادموقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال لایاگیاجہاں مزید 16افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،ترک میڈیاکے مطابق زورداردھماکے کے نتیجے میں دو مسافر کاروں اور متعدد گاڑیوں کوبھی آگ لگ گئی یہ گاڑیاں اس وقت ہائی وے پر سفر کررہی تھیں اور وہ آگ کی زد میں آگئیں،اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کل 70افراد زخمی ہوئے ،ان میں زیادہ تر کے چہرے اور جسم جھلس گئے ،حادثے کے زخمیوں کو استنبول ،ازمیر اور عدنہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا،اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت بھی چالیس شدید زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :