غزہ جارحیت،امریکہ نے اسرائیل کی مثالی مددکی،امریکی محکمہ خارجہ، اسرائیل کے لیے امریکی مدداس وقت بھی جاری رہی جب ہم اس معاملے میں تنہا رہ گئے،سینئراہلکارکی گفتگو

جمعہ 1 اگست 2014 13:45

غزہ جارحیت،امریکہ نے اسرائیل کی مثالی مددکی،امریکی محکمہ خارجہ، اسرائیل ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے وزیر خارجہ جان کیری کو”حماس کا دوست“قرار دیے جانے کو بے بنیاد جارحیت سے تعبیرکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے اسرائیل کو پوری طرح مدد اور حمایت دی ہے جس کی ماضی میں بھی مثال نہیں ملتی،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی دفترخارجہ کے ایک سینئراہلکار نے بتایاکہ اسرائیل میں ایسی آوازیں سنی گئی ہیں کہ وزیر خارجہ حماس کی حمایت کر رہے ہیں، یہ ایک جارحانہ اور لغو بات ہے،انہوں نے کہاکہ امریکا نے اسرائیل کو پوری طرح مدد اور حمایت دی ہے جس کی ماضی میں بھی مثال نہیں ملتی ،ہماری اسرائیل کے لیے یہ حمایت اس وقت بھی جاری رہی جب ہم اس معاملے میں تنہا رہ گئے۔