عامر خان نے بھوجپوری زبان سیکھ لی

جمعہ 1 اگست 2014 19:07

عامر خان نے بھوجپوری زبان سیکھ لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء)بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کیلئے بھوجپوری زبان سیکھ لی۔ اپنی فلم پی کے میں وہ اسی زبان میں مکالمے ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھوجپوری زبان کا استعمال وہ آج کل اپنے دفتر میں کام کرنے والوں، اپنے اہل خانہ، دوست احباب اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ بھی کر رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے عامر خان نے طے کیا تھا کہ وہ ہر سال کوئی نئی چیز سیکھیں گے اور اپنے اس عہد کے تحت پہلے انہوں نے مراٹھی زبان سیکھی پھر تیراکی اور اب بھوجپوری سیکھ رہے ہیں۔