سلمان خان کی فلم کِک نے ریلیز ہونے کے اپنے پہلے پانچ دنوں میں ہی 126.89 روپے کی کمائی کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے

جمعہ 1 اگست 2014 19:09

سلمان خان کی فلم کِک نے ریلیز ہونے کے اپنے پہلے پانچ دنوں میں ہی 126.89 ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کِک‘ کو ہر چند کہ فلمی ناقدین نے مسترد کردیا تھا لیکن وہ اس سال کی کامیاب ترین فلم ثابت ہو رہی ہے۔فلم بزنس کے ماہرین کے مطابق سلمان خان کی فلم 'کِک' نے ریلیز ہونے کے اپنے پہلے پانچ دنوں میں ہی 126.89 روپے کی کمائی کی ہے جبکہ مجموعی طور پر فلم 155 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

یہ بات اپنے آپ میں دلچسپی سے خالی نہیں کہ یہ سلمان خان کی ساتویں ایسی فلم ہے جس نے سو کروڑ سے زیادہ روپے کی کمائی کی ہے اور اس کے ساتھ اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے والے وہ پہلے اور اکلوتے اداکار ہیں۔ویسے بھی سلمان خان کے بارے میں ناقدین کوئی تنقید کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، کیونکہ بولی وڈ کے 'مسٹر پرفیکٹ' عامر خان کے مطابق سلمان خان ایسے اداکار ہیں جو اپنے بل بوتے پر فلم کو ہٹ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم 'کِک‘ نے پہلے چار دن میں 98 کروڑ روپے کما لیے تھے، منگل کو عید کی مناسبت سے فلم نے 28.89 کروڑ روپے کمائے۔فلم کک پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ناقد مینک شیکھر نے کہا تھا کہ سلمان خان کی فلم میں ان کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوتا اور اس میں ایک بات مختلف یہ ہے کہ انھوں نے اپنی شرٹ نہیں اتاری، فلم میں سلمان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز اور نوازالدین صدیقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :