غزہ کی صورتحال ، عالمی برداری کی خاموشی پر تنقید، خود کو طاقتور سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں ، شاہ عبداللہ

جمعہ 1 اگست 2014 21:37

غزہ کی صورتحال ، عالمی برداری کی خاموشی پر تنقید، خود کو طاقتور سمجھنے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برداری کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں ، خود کو طاقتور سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں ، عالمی برادری کی ناک کے نیچے ہمارے بھائیوں کو قتل کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبداللہ کاکہناتھاکہ فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام ہورہاہے اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والی عالمی برادری بھی جرائم میں شریک ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اسرائیلی جارحیت اب بند ہونی چاہیے ، رہنمااور علمااسلام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں،اسلام کوقبضے سے بچانے کیلئے مسلمانوں کو متحدہوناہوگا۔

متعلقہ عنوان :