پاکستان نیوی کا ساحل سمندر پر ڈوبنے والوں کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن جاری

جمعہ 1 اگست 2014 22:12

پاکستان نیوی کا ساحل سمندر پر ڈوبنے والوں کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) پاک بحریہ کے تین روز سے جاری سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران کراچی کے ساحل پر ڈوب جانے والے 32افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے 9افراد کی لاشوں کو جمعہ کے روز نکالا گیا۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور پاک بحریہ ڈوب جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے سول انتظامیہ کی مسلسل مدد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفریح پر آئے ہوئے افراد کے ڈوب جانے کے افسوس ناک واقعے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے مدد کی درخواست موصول ہونے کے بعد پاک بحریہ نے بڑے پیمانے پر سرچ او ر ریسکیو آ ٓپریشن کے لیے تمام ضروری وسائل کو فوری طور پر متحرک کردیا ۔ اس آپریشن میں پی این سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ غوطہ خوروں کی ٹیم اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ پی این سی کنگ ہیلی کاپٹر نے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ طویل دورانیے کا آپریشن کرتے ہوئے متعدد لاشوں کو 10سے 15ناٹیکل میل کے دائرے سے نکالا۔ پاکستان نیوی اس مشکل گھڑی میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکالے جانے تک سرچ آپریشن جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :