حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 1 اگست 2014 22:30

حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء )آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا۔