نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ نے قیدیوں پر تشددکیا،اوباما کا اعتراف

ہفتہ 2 اگست 2014 11:33

نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ نے قیدیوں پر تشددکیا،اوباما کا اعتراف

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا دفاع کیا ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ 9/11 کے بعد امریکہ نے قیدیوں کو ٹارچر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بیان امریکی سینیٹ کی رپورٹ سے قبل آیا ہے یہ رپورٹ سی آئی اے کے تفتیشی پروگرام پر مبنی ہے۔اوباما نے کہاکہ ہم نے بعض اشخاص کو ٹارچر کیا ہے۔ ہم نے بعض ایسی چیزیں کی ہیں جو ہمارے اقدار کے منافی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی آئی اے سربراہ برنن کو ان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ہر چند کہ انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ تفتیش کے دوران ایجنسی نے سینیٹ کے کمپیوٹرز کی تلاشی لی ہے۔

متعلقہ عنوان :