عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساتھ متحد ہوگئے،امریکی جریدے کا انکشاف

ہفتہ 2 اگست 2014 11:43

عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساتھ متحد ہوگئے،امریکی جریدے کا انکشاف

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) مصر کی قیادت میں عرب ممالک بشمول سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات حماس کے خلاف اسرائیل کے ساتھ متحد ہوگئے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال قاہرہ میں فوجی بغاوت اور صدر محمد مرسی کی معزولی نے اس صورت حال میں اپنا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

دو سال قبل حماس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد چاروں طرف سے غیر دوستانہ عرب ممالک سے گھرے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ تھا۔

واشنگٹن میں واقع ولسن سینٹر کے اسکالر آرن ڈیوڈ ملر نے رپورٹ میں کہا کہ اس مرتبہ عرب ممالک کی سیاسی اسلام سے نفرت اتنی شدت اختیار کرچکی ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو سے الرجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی جس میں اتنی بڑی تعداد میں عرب ممالک غزہ میں ہلاکتوں اور حماس کی تباہی پر خاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :