نائن الیون سے قبل اسامہ تک پہنچ گئے تھے مگرمارانہیں‘سابق امریکی صدرکا انکشاف

ہفتہ 2 اگست 2014 11:46

نائن الیون سے قبل اسامہ تک پہنچ گئے تھے مگرمارانہیں‘سابق امریکی صدرکا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)سابق امریکی صدربل کلنٹن کی ہوشربا انکشافات پر مبنی آڈیو منظرعام پر آگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں بل کلنٹن نائن الیون سے قبل اسامہ بن لادن تک پہنچ گئے تھے لیکن انہوں نے موقع ملنے کے باوجود اسے نہیں مارا۔سابق امریکی صدر کی یہ گفتگونائن الیون سے قبل کی ہے۔

(جاری ہے)

بل کلنٹن نے اسامہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے اسمارٹ قرار دیا اورکہا کہ انہوں نے اس کے بارے میں بہت سوچا۔

بل کلنٹن نے انکشاف کیا کہ ایک بار وہ اسامہ بن لادن تک پہنچ گئے تھے اور اسے مار سکتے تھے لیکن انہوں نے اسے نہیں مارا کیونکہ اسے مارنے کے لیے انہیں قندھار کے گاؤں پر حملہ کرنا پڑتا اور تین سو خواتین اور بچے مارے جاتے۔ اگر وہ ایسا کرتے تو ان میں اور اسامہ میں کوئی فرق نہیں رہتا اس لئے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔