اسرائیلی فوجوں کی بمباری ،مزید 101 فلسطینی شہید
ہفتہ 2 اگست 2014 12:16
غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 1650 ہوگئی ، اسرائیل نے بمباری کی ذمہ داری حماس پر ڈال دی نہتے فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیل نے ایک بار پھرطے شدہ جنگ بندی ختم کر کے غزہ کے باسیوں پر قیامت ڈھا دی ، اسرائیل کی جارحیت کے چھبیسویں روز کے آغاز میں ہی مزید 101 فلسطینی شہید ہوگئے ، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1650ہو گئی ۔
ایک بار پھر اسرائیل نے تمام اخلاقی اور قانونی حدود کو پھلانگتے ہوئے تین روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے ۔ جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ غزہ کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ ہمیشہ کی طرح اسرائیل نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھرسارا ملبہ حماس پر ڈال دیا ہے ۔(جاری ہے)
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑا جس کے بعد جنگ بندی ختم کی گئی ۔
غزہ میں ہر طرف تباہی بربادی اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ ۔اسرائیل جنگ بندی کی آڑ میں پہلے بھی کئی بار نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا چکا ہے ۔ بچے ہوں یا خواتین اسرائیلی بربریت سے کوئی بھی نہیں بچ سکا ہے ۔ اسرائیل ٹینکوں نے تازہ کارروائی میں غزہ کے علاقے جنوبی رفاہ کو نشانہ بنایا، شدید بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت چالیس فلسطینی شہید ہو گئے ۔ بعد میں اسرائیلی فورسز نے رفاہ امداد کیلئے جانے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز نے موت بانٹنا شروع کر دی ہے ۔ تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا، جس کے بعد شہدا کی تعداد بارہ ہوگئی ۔ امریکا نے حسب روایت جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ حماس نے اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، حماس کا کہناہے اسرائیلی فوجی کا بہانہ بنا کرمسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں مصروف ہے ۔ اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنانی تنظیم حزب اللہ سے مدد مانگ لی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.