غزہ جارحیت جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کے گودام تک رسائی کی اجازت

ہفتہ 2 اگست 2014 12:17

غزہ جارحیت جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کے گودام تک ..

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) غزہ میں ظالمانہ محاصرے کے شکار فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی واشنگٹن نے صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کے گوداموں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ کے اسلحہ کے ان گوداموں میں میزائل، بکتر بند گاڑیاں اور گولہ بارود موجود ہے کہ جو گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلحے کے یہ گودام مقبوضہ فلسطین میں کسی خفیہ مقام پر موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی کانگریس اپنے ایک علیحدہ اقدام میں ایک بل کی منظوری کی کوشش میں ہے کہ جس کے ذریعے امریکی حکومت کو یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ کئی سو ملین ڈالر کی رقم اسرائیل کی حکومت کے حوالے کرے تاکہ وہ اپنے میزائل سسٹم کی تقویت کرسکے۔

متعلقہ عنوان :