غزہ میں نئی جنگ بندی بہت مشکل ہوگی،اوباما

ہفتہ 2 اگست 2014 12:43

غزہ میں نئی جنگ بندی بہت مشکل ہوگی،اوباما

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر زوردیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ ہونے کا ثبوت دے۔امریکی صدر نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر حماس اس صورت حال کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو پھر وہ اسرائیلی فوجی کو غیرمشروط پر جتنا جلد ممکن ہو،رہا کردیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں جارحیت سے باز رکھنے کے لیے بھی کوئی بات نہیں کی۔البتہ وہ حماس پر ہی زوردیتے رہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور عالمی برادری کوسنجیدہ ہونے کا ثبوت دے۔براک اوباما نے نیوز کانفرنس کے دوران اپنے وزیرخارجہ جان کیری کی بھی تعریف کی جو ان کے بہ قول جنگ بندی کے لیے بہت سخت محنت کررہے ہیں اور بعض اوقات انھیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :