نوری المالکی داعش کی کامیابیوں کے ذمہ دارہیں ،عراقی وزیرخارجہ

ہفتہ 2 اگست 2014 12:43

نوری المالکی داعش کی کامیابیوں کے ذمہ دارہیں ،عراقی وزیرخارجہ

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) عراق کے کرد وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے وزیراعظم نوری المالکی اور ان کے سکیورٹی عہدے داروں کو دولت اسلامی(داعش)کی شورش اور ملک کے پانچ صوبوں میں اس جنگجو گروپ کے قبضے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یقینا عمومی پالیسیوں کے ذمے دار شخص اور مسلح افواج کے کمانڈر پر ہی یہ تمام تر ذمے داری عاید ہوتی ہے۔دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کو بھی اپنی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بعض دوسرے فریقوں پر بھی خراب حالات کی ذمے داری عاید ہوتی ہے۔یہ سیاسی شراکت دار ہوسکتے ہیں لیکن سب سے بڑی ذمے داری سرکاری پالیسیوں کے انچارج شخص پر ہی عاید ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :