عمران خان کے حامی 4 گھنٹے بعد تھک جاتے ہیں جبکہ طاہرالقادری کے حامی 4 دن تک بھی نہیں تھکتے، چوہدری شجاعت
ہفتہ 2 اگست 2014 13:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نواز شریف سے سیاسی اختلاف ہے دشمنی نہیں، عمران خان اور طاہرالقادری آخری لمحات میں آپس میں مل جائیں گے۔ جمعے کو ایک انٹرویو میں چوہدری شجاعت نے کہاعمران خان کے حامی 4 گھنٹے بعد تھک جاتے ہیں جبکہ طاہرالقادری کے حامی 4 دن تک بھی نہیں تھکتے، وزیراعظم نوازشریف سے سیاسی اختلافات ہیں دشمنی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں سب سے زیادہ مشکلات بھٹو کے دور میں آئی تھیں جب والد چوہدری ظہور الٰہی کو بھینس چوری جیسے مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا مگر خاندان نے جراتمندی سے حالات کا مقابلہ کیا، میری سب سے زیادہ دوستی چوہدری پرویزالٰہی سے ہے۔انھوں نے کہا کہ طاہر القادری کا انقلاب خونی نہیں پرامن ہوگا۔
(جاری ہے)
نواز شریف سے ماضی میں ہمیشہ اچھے تعلقات اور دوستی رہی ہے، ہماری آپس میں دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں۔
یہ بات درست نہیں کہ ہم نے طاہرالقادری کیساتھ اس لیے اتحاد کیا ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں، طاہرالقادری کے ساتھ10 نکاتی معاہدہ ہوا ہے۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ نام رکھنے کی بات سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ کس سے آزادی چاہتے ہیں وہ تو الیکشن میں دھاندلی اور مڈٹرم الیکشن کے مطالبات لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں جبکہ طاہرالقادری انقلاب کے ذریعے ملکی مسائل حقیقی معنوں میں حل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ آزادی مارچ بھی کامیاب ہوگا اور انقلاب بھی کامیاب ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور طاہرالقادری آخری لمحات میں ساتھ مل جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.