کراچی میں سمندر نے مزید 3 لاشیں اگل دیں، جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی

ہفتہ 2 اگست 2014 14:00

کراچی میں سمندر نے مزید 3 لاشیں اگل دیں، جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) عیدالفطرکے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے آج بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :