ریما کی نقل میں نہیں کرتی، میری نقل ریما کرتی ہے، میرا

ہفتہ 2 اگست 2014 14:45

ریما کی نقل میں نہیں کرتی، میری نقل ریما کرتی ہے، میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) اداکارہ میرا نے اپنی توپوں کا رخ ریما کی طرف کردیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ ریما ان سے دس بارہ سال بڑی ہیں، یہی نہیں بلکہ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریما ان کی نقل کرتی ہیں ،میرا نے سب سےپہلے اپنی توپوں کا رخ ریما کی طرف کیا اور صرف یہی نہیں کہا کہ ریما ان کی نقل کرتی ہيں بلکہ یہ دعوی بھی کردیا کہ ریما ان سے اچھی خاصی بڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

میرا نے انکشاف کیا کہ وہ ان دنوں میڈیکل کی پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں ۔میرا نے اپنی شادی کے موضوع پر کئی ایک مشکل سوالوں کے جواب دیئے ، کون بنے گا میرا پتی ، کیپٹن نوید ، اور دیگر سوالوں پر میرا کا جواب ایسا تھا جو میرا ہی دے سکتی تھیں .آخر میں میرا نے اپنے پسندیدہ شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :