آپریشن ضرب عضب،پاک فوج کی میرعلی میں پیش قدمی جاری ،مزید تین شدت پسند ہلاک

ہفتہ 2 اگست 2014 16:07

آپریشن ضرب عضب،پاک فوج کی میرعلی میں پیش قدمی جاری ،مزید تین شدت پسند ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران تحصیل میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مزیدتین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے دستے شمالی وزیرستان میں کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور میرعلی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے تین شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے اس آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے اب تک 570 سے زائد عسکریت پسندوں کو مارا جا چکا ہے جبکہ دہشت گردوں کے 98 ٹھکانے، 30 آئی ای ڈی فیکٹریز، تین اسلحہ خانے اور خودکش بمباروں کی ٹریننگ دیے جانے کے متعدد مراکز بھی تباہ کر دیے گئے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ااس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، مواصلاتی سامان اور پراپیگنڈا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا جبکہ صرف شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 34 سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :