آزادی مارچ تیاریاں،پی ٹی آئی کاپنجاب میں ورکرزکنونشن کااعلان

ہفتہ 2 اگست 2014 18:03

آزادی مارچ تیاریاں،پی ٹی آئی کاپنجاب میں ورکرزکنونشن کااعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آزادی مارچ کی تیاری کے لئے پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پہلا ورکرز کنونشن لاہور میں ہوگا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے پینتیس اضلاع میں کنونشنز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان میں شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری خطاب کریں گے۔