Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی اپنے ارکان پارلیمنٹ سے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید

ہفتہ 2 اگست 2014 18:07

پاکستان تحریک انصاف کی اپنے ارکان پارلیمنٹ سے استعفے سے متعلق خبروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پارلیمنٹ سے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این ایز کے استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری ہونیوالے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم این ایز سے استعفے طلب نہیں کئے ہیں ایم این ایز کا استعفیٰ لینے کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ چار اگست کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا اس اجلاس میں اس بارے میں بات کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے خبریں آ رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ سے استعفے طلب کر لئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات