پشاور،تہکال کے نجی مذبح خانوں میں ذبح شدہ جانوروں کے رگوں میں پانی بھر کر اسکا وزن بڑھانے کا انکشاف

ہفتہ 2 اگست 2014 18:49

پشاور،تہکال کے نجی مذبح خانوں میں ذبح شدہ جانوروں کے رگوں میں پانی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) تہکال کے نجی مذبح خانوں میں ذبح شدہ جانوروں کے رگوں میں پانی بھر کر اسکا وزن بڑھانے کا انکشاف عوامی شکایت پر اے سی پشاور ممتاز احمد کا لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم کے ہمراہ چھاپہ  8 مذبح خانے سیل  8 افراد گرفتار  تمام گوشت ضبط کرکے یتیم خانے کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ تہکال کے قصاب ذبح شدہ جانوروں کے رگوں میں مشینیوں کے ذریعے پانی بھر کر اسکا وزن دگنا کردیتے ہیں اور باقاعدہ مذبح خانے کھولے گئے ہیں جس پر ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام نے اے سی پشاور ممتاز احمد کو فوری کا روائی کی ہدایت جس پر اے سی پشاور ممتاز احمد لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم اور تھانہ ٹاؤن کے ہمراہ تہکال میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے جہاں پر انکشاف ہوا کہ ان قصابوں نے نجی مذبح خانے کھول کر مشینوں کے ذریعے ذبح شدہ جانوروں کے رگو ں میں پانی بھر کر اسکا وزن بڑھادیتے ہیں جس کو باقاعدہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر معصوم نے چیک کیا اور اس موقع پر اے سی پشاور ممتاز احمد نے تہکال میں واقع 8 نجی مذبح خانوں کو سیل کردیا جبکہ 8 افراد کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ مشینی بھی قبضہ میں لے لی اور گوشت کو قبضہ میں لیکر یتیم خانے بھیجنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :