اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 99 روپے سے کم ہوکر 98 روپے کی سطح پر آگئی، یورو کی قدر میں اضافہ

ہفتہ 2 اگست 2014 20:16

اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 99 روپے سے کم ہوکر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 99 روپے سے کم ہوکر 98 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ یورو کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.80 روپے سے کم ہوکر 98.50 روپے اور قیمت فروخت 99 روپے سے کم ہوکر 98.70 روپے ہوگئی اس طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 166.50 روپے سے کم ہوکر 165 روپے اور قیمت فروخت 166.75 روپے سے کم ہوکر 166.25 ہوگئی جبکہ یورو کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 131.75 روپے سے بڑھ کر 132 روپے اور قیمت فروخت 132 روپے سے بڑھ کر 132.25 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے اور 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 26.85 روپے سے بڑھ کر 26.95 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.25 سے بڑھ کر 26.30 روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ عنوان :