لاپتا اسرائیلی فوجی کے بارے میں کچھ علم نہیں، القسام بریگیڈ

ہفتہ 2 اگست 2014 20:54

لاپتا اسرائیلی فوجی کے بارے میں کچھ علم نہیں، القسام بریگیڈ

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ لاپتا اسرائیلی فوجی کے معاملے میں تنظیم کو کچھ معلوم نہیں۔ ہمیں فوجی کی موجودگی اور اس کے لاپتا ہونے کے حالات کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

القسام کی جانب سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ کمین گاہ میں موجود مجاہدین سے ہمارا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ غالب امکان ہے کہ کارروائی میں شریک مجاہدین کا پورا گروپ صہیونی بمباری میں شہید ہو چکا ہے، اسرائیلی فوجی بھی اسی بمباری کا نشانہ بنا۔ اس بات کا قومی امکان ہے کہ شہید ہونے والے قسامی مجاہدین نے ہی جھڑپ میں اسرائیلی فوجی اغوا کیا ہو۔