شہروں میں آبادی کی اکثریت دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہے‘ رپورٹ

ہفتہ 2 اگست 2014 21:59

شہروں میں آبادی کی اکثریت دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہے‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)ایک نئی تحقیق کے مطابق شہروں میں آبادی کی اکثریت دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہروں کی آبادکاری کا منصوبہ بنانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت مند طرز زندگی اور ماحولیات کے تحفظ کو بھی مد نظر رکھیں۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2050ء تک ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں زیادہ تر جگہوں پر شہری آبادکاری کر دی جائے گی۔

سب سہارا افریقہ کی بیشتر جگہوں کی شہری آباد کاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق اس وقت سب سہارا افریقہ کی نصف ارب آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کو صحت کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جِن میں بطور خاص دائمی امراض شامل ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شہروں میں آبادی کی اکثریت دل کے امراض اور ذیابیطس کا شکار ہو سکتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ دائمی امراض بڑھنے کی وجہ سے کوئی بھی معاشرہ بے پناہ دبا ؤکا شکار ہو سکتا ہے، کیونکہ ان دائمی امراض سے بچا ؤکے لیے نہ صرف صحتمندانہ طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ان سے نمٹنے کے لیے آگہی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔