Live Updates

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کی سر گرمیوں میں تیزی ،حکمران جماعت کابھی ہم خیال جماعتوں سے فوری رابطے بڑھانے کا فیصلہ

ہفتہ 2 اگست 2014 22:11

پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کی سر گرمیوں میں تیزی ،حکمران جماعت کابھی ہم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی سر گرمیوں میں تیزی آنے کے بعد حکمران جماعت (ن) لیگ نے بھی ہم خیال جماعتوں سے فوری رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ،مشاورت اور تجاویز لے کر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنما تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی سر گرمیوں کا توڑ نکالنے کیلئے اپنے طور پر سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں تاہم دوسری طرف سے ان میں تیزی آنے کے بعد حکومت نے ہم خیال جماعتوں سے فوری رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت ان جماعتوں کی قیادت کو نہ صرف اعتماد میں لیا جائے گا بلکہ مشاورت اور تجاویز لے کر آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات