Live Updates

حکومت کی طرف سے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں،پرویز رشید

ہفتہ 2 اگست 2014 22:39

حکومت کی طرف سے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو مذاکرات کی میز پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ جمہوری انداز میں سیاسی مسائل حل کئے جاسکیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے براہ راست رابطہ کیا ہے اور ان سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور مذاکرات سے ہی تمام مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر جمہوریت کی گاڑی کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں اور مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات