راجن پور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

بدھ 6 اگست 2014 11:28

راجن پور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا ..

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) فاضل پور کے قریب پولیس نے ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

راجن پور میں فاضل پور کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررکھا تھا، بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس موقعے پر پہنچ گئی اور پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان ایکسپریس کو جام پور پر روک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے، دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم 8 کلو وزنی تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :