پی ٹی آئی کیا چیز ہے، ہم نے تو فوج سے بھی ٹکر لی، تہمینہ دولتانہ

بدھ 6 اگست 2014 12:08

پی ٹی آئی کیا چیز ہے، ہم نے تو فوج سے بھی ٹکر لی، تہمینہ دولتانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئینی وزیراعظم ہیں، وہ استعفی نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

تہمینہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیا چیز ہے، ہم نے توفوج سے بھی ٹکر لی ہے۔ ہم انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ میز پر بیٹھ کربات کریں۔ طاہرالقادری کے انقلاب مارچ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ مولویوں کا کام نکاح اور جنازے پڑھانا ہے تاہم وہ بھی اسلام آباد آئیں خوش آمدید کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :