بھارت ‘دریائے گنگا میں کشتی کے اْلٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ‘ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ‘32لاپتہ

بدھ 6 اگست 2014 12:14

بھارت ‘دریائے گنگا میں کشتی کے اْلٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ‘ تین ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) بھارت میں حکام نے ہندووٴں کے مقدس شہر وارانسی (بنارس) کے پاس دریائے گنگا میں ایک کشتی کے اْلٹ جانے سے متعدد افراد ڈوب گئے ‘درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ پرانجل یادو نے 22 افراد کے تیر کر زندہ بچنے کی تصدیق کی ہے ورانسی کے ڈی آئی جی ایس کے بھگت نے تین لاشوں کے برآمد کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس کشتی پر تقربیا 50 افراد سوار تھے۔ بھارت کے ایک اخبار دا ڈیکن کرانیکل کے مطابق اس حادثے میں 32 افراد لاپتہ ہیں۔یہ واقعہ وارانسی کے نزدیک روہنیا میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق یہ کشتی چنار سے وارانسی جا رہی تھی اور گنجائش سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے سے وہ الٹ گئی۔ڈی آئی جی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور یہ مزید 24 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کشتی میں سوار تمام مسافر مرزاپور ضلعے کے رہنے والے تھے اور انھیں تقریبا 50 کلومیٹر دور گنگاپور جانا تھا۔پرانجل یادو نے بتایا کہ کشتی میں کچھ لوگ اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ بھی سوار ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے ہوا۔کشتی پر سوار بہت سے مسافر ایک مندر کی زیارت سے واپس آ رہے تھے۔ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے لاپتہ افراد کے گھروالوں کے لیے دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نریندر حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وارانسی سے منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :