Live Updates

فیس بک پر طاہرالقادری اور ٹوئٹر پر عمران خان سب سے آگے

بدھ 6 اگست 2014 13:01

فیس بک پر طاہرالقادری اور ٹوئٹر پر عمران خان سب سے آگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) ایک سروے کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر پر ملک کی مقبول ترین شخصیات میں طاہرالقادری، عمران خان اور پرویزمشرف جبکہ سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک پر طاہرالقادری22 لاکھ، 3ہزار 800 لائیکس کیساتھ پہلے، عمران خان 20 لاکھ 76ہزار لائیکس کیساتھ دوسرے اور پرویز مشرف19 لاکھ،20 ہزار لائیکس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک پر پاکستان کی چوتھی مقبول ترین سیاسی شخصیت شہباز شریف ہیں جن کے پیج کو5لاکھ 87 ہزار افراد لائیک کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی دوسری مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان 11 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے جبکہ مریم نواز4لاکھ37 ہزار فالوورز کیساتھ دوسرے اور شہباز شریف 3لاکھ 79ہزار فالوورز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک پر مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کے پیج کو 14 لاکھ 9 ہزار862 لوگ لائیک کرتے ہیں جبکہ دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک ہے جس کے پیج کو 13 لاکھ 9ہزار696لوگ لائیک کرتے ہیں۔

فیس بک پرتیسری مقبول ترین سیاسی جماعت جماعت اسلامی ہے جس کے پیج کو7لاکھ 66 ہزار445 لوگ لائیک کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کو54 ہزار، پیپلزپارٹی کے پیج کو 15ہزار، مسلم لیگ ن کے پیج کو45 ہزار 518 افراد لائیک کرتے ہیں۔

فیس بک کی طرح ٹوئٹر پر بھی تحریک انصاف 4لاکھ9 ہزارفالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک76ہزار فالورز کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن 51ہزارفالورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کو ٹویٹر پر 28ہزارلوگ فالو کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو19ہزارافراد پسند کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :