پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر گھر کیلئے قومی پرچم کی تقسیم کا آغاز کر دیا

بدھ 6 اگست 2014 13:07

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر گھر کیلئے قومی پرچم کی تقسیم کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر گھر کیلئے قومی پرچم کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کے مطابق ہم نے ہر گھر کے لیے قومی پرچم کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے اور مقامی رہنماوٴں نے اس سلسلے میں شہریوں سے گھر گھر جاکر رابطہ کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام آتشبازی اور روشنی کے مظاہروں سے اپنے علاقوں میں لطف اندوز ہوں گے جہاں اس کے علاوہ چودہ اگست کو فنکار ملی نغمے بھی پیش کریں گے۔ملک شکیل اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے حمایتوں کو غیرضروری مارچ روک دینے چاہیں، دوسری صورت میں حکومت جڑواں شہروں کو سیل کردے گی۔

متعلقہ عنوان :