زیارت ریزیڈینسی اصل حالت میں بحال،وزیر اعظم12 اگست کو افتتاح کرینگے

بدھ 6 اگست 2014 13:09

زیارت ریزیڈینسی اصل حالت میں بحال،وزیر اعظم12 اگست کو افتتاح کرینگے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء)زیارت میں گذشتہ سال دہشت گردی کے نتیجے میں تباہ ہونے والی قائد اعظم کی رہائش گاہ اپنی اصل حالت میں بحال کردی گئی ہے،وزیراعظم نوازشریف 12 اگست کو افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی پہچان، بانی پاکستان کی نشانی قائداعظم ریزیڈینسی کوگذشتہ سال 14 اور15جون کی درمیانی شب تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ۔

صنوبر کے درختوں میں گھری وادی زیارت میں قائم 122برس پرانی قائداعظم ریزیڈینسی کھنڈر بن گئی تھی ۔ بلوچستان حکومت نے اپنے وسائل سے اس کی بحالی کا بیڑا اٹھا یا اوررواں سال اپریل میں اس کی مرمت کا کام شروع کیا جو 4 ماہ میں مکمل کرلیا گیا ۔زیارت کے لوگ قائد اعظم ریزیڈینسی کی دوبارہ تعمیر پر بہت خوش ہیں۔