پاکستانی میڈیا نے مجاہدین پر تنقید کا سلسلہ بند نہ کیا تو صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیں گے ‘ کالعدم تحریک طالبان

بدھ 6 اگست 2014 13:10

پاکستانی میڈیا نے مجاہدین پر تنقید کا سلسلہ بند نہ کیا تو صحافیوں پر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے پاکستانی میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مجاہدین پر تنقید کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کے میڈیا گروپس کو ایک پیغام میں تحریکِ طالبان پاکستان نے کہا کہ اگر اب بھی تنقید کا سلسلہ نہ روکا تو صحافیوں کو ان کی غلطی پر معافی کا موقع پھر نہیں مل سکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قبائلی علاقے میں مہمند ایجنسی سے طالبان میڈیا کمیشن نے ایک پیغام جاری کیا دستخط شدہ اس پیغام میں صحافیوں کو یاد دلایا گیا کہ طالبان 2000 سے 2014ء تک ان کے ناقابلِ برداشت رویے کو برداشت کررہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اسے بند ہوجانا چاہیے۔عالمی جنگ کے نظریات اور ذرائع ابلاغ کے رویے کے عنوان سے یہ پیغام ان تنظیموں کے سربراہان اور اراکین کو بھی بھیجا گیا ہے جو دنیا بھر میں میڈیا کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں۔ان تنظیموں میں رپورٹرز وِد آوٴٹ بارڈر اور صحافیوں کے لیے بنائی گئی امریکی کمیٹی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :