سابق صدر آصف علی زر داری مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی مدت پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں ‘ذرائع پیپلز پارٹی

بدھ 6 اگست 2014 14:03

سابق صدر آصف علی زر داری مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی مدت پوری ہوتے دیکھنا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زر داری مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی مدت پوری ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔

(جاری ہے)

2014ء “کو بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت جمہوریت کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف سیاسی رہنماوٴں سے رابطے کر رہے ہیں لہٰذا وہ کوئی ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے جس سے لگے کہ ان کی جماعت اس نازک سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف یا پاکستان عوامی تحریک کی حمایت کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ زرداری چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یہ واضح پیغام دیں کہ ان کی جماعت جمہوری قوتوں کے ساتھ اور مسلم لیگ ن کی حکومت کی مکمل حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدت بھی پوری ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :