کراچی ‘ مزار قائد پر تعینات حساس ادارے کے اہلکار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بدھ 6 اگست 2014 14:09

کراچی ‘ مزار قائد پر تعینات حساس ادارے کے اہلکار نے بیوی کو قتل کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) کراچی میں مزار قائد پر تعینات حساس ادارے کے اہلکار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ‘مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق مزار قائد کے گارڈ بیرک سے حساس ادارے کے اہلکار صفدر کی لاش ملی۔ پولیس اہلکار ڈالمیا مجاہد کالونی کے علاقے میں گارڈ کے گھر پہنچے تو وہاں بیوی کی لاش موجود تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ صفدر نے پہلے اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا پھر گارڈ بیرک میں فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ صفدر کو سات ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مجاہد کالونی میں صرف دونوں میاں بیوی رہائش پزیر تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔فیروزہ آباد اور شیر شاہ میں پولیس نے تین تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔ ملیر رفاع عام میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی چمڑا چورنگی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :