گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، یونس خان کی نصف سنچری

بدھ 6 اگست 2014 14:52

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، یونس خان کی نصف سنچری

گال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہا ہے۔ سری لنکا کے شہر گال میں کھیلا جارہا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابھی قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 4 ہی تھا کہ اسے احمد شہزاد کی صورت میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، وہ 4 رنز بنا کر دھمیکا پرساد کا شکار بنے۔

19 رنز پر قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر خرم منظور بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 3 رنز بنائے تھے۔ خرم منظور کے بعد بیٹنگ کے لئے پاکستان کے سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان آئے جنہوں نے اظہر علی کے ساتھ 37 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 56 رنز پر اظہر علی ہمت ہار گئے۔ وہ 30 رنز بناکر رنگنا ہیراتھ کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور 59 رنز تھا اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکن سرزمین پر گزشتہ 8 سال کے دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

متعلقہ عنوان :