چارسدہ اسپتال سے عملہ غائب،انتطار گاہ میں بچے کی ولادت

بدھ 6 اگست 2014 15:44

چارسدہ اسپتال سے عملہ غائب،انتطار گاہ میں بچے کی ولادت

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء)چارسدہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں عملے کی عدم موجودگی پر حاملہ خاتون نے انتظارگاہ میں ہی بچہ پیدا کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اسپتال چارسدہ میں ڈاکٹر اور عملے کے موجود نہ ہونے پر حاملہ خاتون کو انتظارگاہ میں بٹھا دیا گیا، دو گھنٹے انتظار کے باوجود جب ڈاکٹر اور عملہ دستیاب نہ ہوا تو خاتون نے انتظار گاہ میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔