چین کے صوبے سنکیانگ میں داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں میں سفر کرنے پر پابندی

بدھ 6 اگست 2014 16:34

چین کے صوبے سنکیانگ میں داڑھی والے افراد اور باحجاب خواتین پر بسوں ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) چین کے صوبے سنکیانگ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرداڑھی رکھنے والے افراد اور باحجاب خواتین کے بسوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کرامے میں کھیلوں کے مقابلوں کے پیش نظر سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے باحجاب خواتین، داڑھی رکھنے والے افراد اور چاند تارے والے روایتی لباس زیب تن کئے گئے افراد پر بسوں میں سفر پر پابندی ہوگی جب کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس حراست میں لے کر تادیبی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ سنکیانگ چین کا مسلم اکثریتی نیم خود مختار علاقہ ہے لیکن کچھ عرصے سے یہاں شورش برپا ہے، جس کے پیش نظر گزشتہ ماہ حکام نے صوبائی دارالحکومت ارومقی میں مسافروں پر بسوں میں سگریٹ لائٹرز اور پانی بھی لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :