کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں87ارب54کروڑ روپے سے زائدکی کمی

بدھ 6 اگست 2014 19:37

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں87ارب54کروڑ روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوشدید مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 29500,29600اور 29400کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں87ارب54کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.63فیصدکم جبکہ74.92 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ملک میں سیاسی بے چینی اور امن و امان کی غیریقینی صورتحال کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29299پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔بروکرز کا کہنا ہے کہ موجود صورتحال سے چھوٹے اور بڑے تمام سرمایہ کار متاثر ہوئے ہیں، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ سیاسی صورتحال میں بہتری کے لئے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کرے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس293.44پوائنٹس کمی سے29382.97پوائنس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے64 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،254کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں87ارب54 کروڑ29 لاکھ95ہزار18 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب18ارب14کروڑ33لاکھ 34 ہزار475 روپے ہوگئی۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں9کروڑ74لاکھ 8ہزار30شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں3کروڑ53لاکھ59ہزار230 شیئرزکم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت56.28روپے اضافے سے3296.33 روپے،شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت28.69روپے اضافے سے990.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے7600.00روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت57.74روپے کمی سے1097.25روپے پر بند ہوئی۔بدھ کولافارج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ 1لاکھ10ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے کمی سے 15.52 جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں44لاکھ60ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے19.99روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30 انڈیکس197.27پوائنٹس کمی سے20483.46پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس372.74پوائنٹس کمی سے47466.24جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس262.99پوائنٹس کمی سے 21588.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :