صوابی ، دوستی سے منع کرنے پر خود سر بیٹے نے دوست کے ساتھ ملکر حقیقی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا

بدھ 6 اگست 2014 19:44

صوابی ، دوستی سے منع کرنے پر خود سر بیٹے نے دوست کے ساتھ ملکر حقیقی باپ ..

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پنج پیر ضلع صوابی میں دوستی سے منع کرنے پر خود سر بیٹے نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا صوابی پولیس نے قاتل بیٹے کو دو گھنٹوں کے اندر اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاپولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق بابر علی شاہ سکنہ پنج پیر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی جابر علی شاہ کا ایک لڑکے ضیاد کے ساتھ دوستی تھی جس پر باپ امجد علی شاہ انہیں منع کر رہے تھے جس پر جابر علی شاہ نے بُرا مانا اور اپنے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا یا گذشتہ رات اپنے والد کو کسی طریقے سے گھر سے بلا کر گھر کے سامنے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور دوست کے ہمراہ رات کی تاریکی میں فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صوابی سجاد خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے حقیقی باپ کو قتل کرنے والے خود سر بیٹے اور دوست کو گرفتار کرنے کا احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او صوابی شیرا فسر خان نے فوری طور پر دو گھنٹے کے اندر اندر ملزم جابر علی شاہ کو آلہ قتل سمیت گرفتا کر لیا جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے یاد رہے کہ مقتول امجد علی شاہ پراپرٹی ڈیلر تھا اور اپنے بچے کو دوستی نہ کر نے کا نصیحت کر رہا تھا جس پر سفاک بیٹے نے اپنے بے گناہ والد کو قتل کر دیا صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :